حزب التحریر

حزب التحریر ایک سیاسی جماعت ہے جس کا نظریہ اسلام ہے، اس لیے سیاست اس کا کام ہے اور اسلام اس کا نظریہ ہے۔ یہ امت کے اندر اور اس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، تاکہ وہ اسلام کو اپنا مسئلہ بنا لے اور خلافت کی بحالی اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نازل کردہ احکام کے مطابق حکمرانی کی طرف اس کی رہنمائی کی جا سکے۔

جماعت کی نوعیت

حزب التحریر ایک سیاسی گروہ ہے، نہ کہ کوئی مذہبی (پرہیزگاروں کا) گروہ۔ اور نہ ہی یہ کوئی علمی، تعلیمی یا خیراتی گروہ ہے۔ اسلامی فکر اس کے جسم کی روح، اس کا مرکز اور اس کی زندگی کا راز ہے۔